ہندوستانی شیئر بازار میں آج تاریخی گراوٹ دیکھنے کو ملی اور ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کے 11.25 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ شیئر بازار پر ’کورونا وائرس‘ کازبردست اثر گزشتہ کچھ دنوں سے دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن آج تو ایسا محسوس ہوا جیسے شیئر بازار پوری طرح ’کورونا وائرس‘ کا شکار ہو گیا۔
Published: 12 Mar 2020, 5:30 PM IST
جمعرات کو کاروبار کی شروعات سے ہی دونوں اہم انڈیکس (سنسیکس اور نفٹی) میں زبردست بکوالی دیکھنے کو ملی جس کے بعد مارکیٹ آخر تک سنبھل نہیں پایا۔ دن بھر کے کاروبار کے بعد بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا اہم انڈیکس سنسیکس 2919 پوائنٹ یعنی 8.18 فیصد ٹوٹ کر 32778 کی سطح پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) پر نفٹی- 50 بھی 868 یعنی 8.35 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 9590 کی سطح پر بند ہوا۔ دوپہر میں کاروبار کے وقت میں ایک ایسا وقت بھی آیا جب سنسیکس میں 3100 پوائنٹ کی گراوٹ درج کی گئی۔
Published: 12 Mar 2020, 5:30 PM IST
قابل ذکر ہے کہ جنوری مہینے کے بعد سے اب تک گھریلو بازار میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ 20 جنوری 2020 کو ہی بی ایس ای سنسیکس 42273 پوائنٹ کے ساتھ اونچی سطح پر تھا۔ اس کے علاوہ این ایس ای پر نفٹی- 50 بھی 12430 پوائنٹ کے ساتھ اپنی اونچی سطح پر تھا۔ لیکن اس کے بعد اسے اب تک سنسیکس میں 16 فیصد اور نفٹی- 50 میں بھی 19 فیصد تک کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ صرف آج (جمعرات) دن بھر کے کاروبار کے دوران ہی سرمایہ کاروں کے 11.25 لاکھ کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔
Published: 12 Mar 2020, 5:30 PM IST
واضح رہے کہ کووِڈ-19 (کورونا وائرس) کو عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ وبائی مرض قرار دئیے جانے کے بعد دنیا بھر کے شیئر بازار میں بکوالی کا دور دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ دن امریکی بازار میں اہم انڈیکس ’ڈاؤ جونس‘ میں بھی 1400 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔
Published: 12 Mar 2020, 5:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Mar 2020, 5:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز