نئی دہلی: فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج ایک پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کی خدشہ ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج فضائی ایندھن کی قیمت 2،354.07 روپے یعنی 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 68،262.35 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی۔ اس سے قبل 16 جون کو اس میں 2.68 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا پندھواڑہ جائزہ ہوتا ہے۔ اس سال یکم مئی سے اب تک پانچ مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ یکم جون کو تقریبا ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی میں اس کی قیمت میں 10،457.07 روپے یعنی 18.09 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
Published: undefined
ایئر لائن کمپنیوں کی کل لاگت کا 30 سے 40 فیصد فضائی ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہوائی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا اثر فضائی کرایوں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسرے شہروں میں بھی ہوائی ایندھن مہنگا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 2،414.25 (3.77 فیصد) بڑھ کر 66،482.90 روپے، کولکاتہ میں 2،289.38 روپے (3.27 فیصد) اضافے کے ساتھ 72،295.24 روپے اور چنئی میں 2،491.51 (3.69 فیصد) اضافے سے 70،011.44 روپے فی کلو میٹر ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز