پورے ہندوستان میں اس وقت کورونا وائرس انفیکشن کا قہر پھیلا ہوا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ہندوستان میں 5ویں لاک ڈاؤن کا اعلان بھی ہو چکا ہے جو کہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس کورونا لاک ڈاؤن سے ملک کی معیشت پوری طرح لڑکھڑا سی گئی ہے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں جون میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ہیں۔
Published: 31 May 2020, 5:30 PM IST
خبروں کے مطابق لاک ڈاؤن میں ہوئے خسارے سے باہر نکلنے کے لیے تیل مارکیٹنگ کمپنیاں جون میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت پانچ روپے تک بڑھا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنیاں اگلے مہینے سے قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے نظام کو دوبارہ بحال کرنے کی بھی تیاری میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کم فروخت کے ساتھ حکومتوں نے بھی ٹیکس بڑھا دیا جس سے لاگت اور فروخت میں کافی فرق آ گیا ہے۔
Published: 31 May 2020, 5:30 PM IST
غور طلب ہے کہ پہلے ہی میزورم حکومت نے یکم جنوری سے ریاست میں پٹرول پر 2.5 فیصد اور ڈیزل پر 5 فیصد کی شرح سے ویٹ بڑھائے جانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ طے ہے۔ وہیں جموں و کشمیر میں پٹرول پر ٹیکس دو روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈیزل پر ٹیکس میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس کی یہ نئی شرحیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔ جموں و کشمیر سے پہلے پنجاب، ہریانہ اور دہلی کی حکومتیں بھی گزشتہ ہفتہ ہی اس طرح کا قدم اٹھا چکی ہیں۔ دوسری طرف ہماچل پردیش نے بھی یکم جون سے ڈیزل اور پٹرول پر شرحوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: 31 May 2020, 5:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 May 2020, 5:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز