ویانا: روس پر یوکرین کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت 40 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
سنگاپور مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 101 ڈالر 22 سینٹس پر پہنچا ہوا ہے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر 42 سینٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گیس کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 80 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں ہیں۔
Published: undefined
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ پورے یوکرین میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لوہانسک علاوہ میں روس کے پانچ طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرائے ہیں، جبکہ روس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کا فضائی بیس اور ایئر ڈیفنس تباہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined