ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی روپیہ نے ریکارڈ کم ترین سطح کو چھو لیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 81.54 کے نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر کھلا۔ یعنی شروع میں ہی روپے میں 56 پیسے کی کمزوری دیکھی گئی۔ روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی سے خام تیل اور دیگر اشیاء کی درآمدات مہنگی ہو جائیں گی، جس کے سبب مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ مہنگائی پہلے ہی 6 فیصد سے اوپر ہے۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں بار بار اضافے کی وجہ سے ہندوستانی روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، تجارتی خسارہ بڑھنے اور بیرونی کرنسی کے اخراج کی وجہ سے روپیہ کے مزید ٹوٹنے کی توقع ہے۔ آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) اس ہفتے کے آخر میں دو ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی۔ ایسی صورت حال میں افراط زر کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے وہ ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافے کا اعلان کر سکتا ہے۔
Published: undefined
روپے کی قدر میں کمی کا اثر معیشت پر پڑے گا۔
خام تیل مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی۔
بیرون ملک سفر سے لے کر علاج تک مہنگا ہو گا۔
بیرون ملک میں تعلیم مہنگی ہو جائے گی
موبائل فون مہنگے ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined