نئی دہلی: سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02 کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17 کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17 کروڑ روپے کی املاک بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔ مرکزی ایجنسی نے کہا کہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت 18,170.02 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایہ کے 80.45 فیصد کے برابر ہے۔ بینکوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے مقصد سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے۔
Published: undefined
ای ڈی کے مطابق وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعہ پیسوں کی ہیرا پھیری کی، جس سے بینکوں کو 22,585.83 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ای ڈی نے ان ملزمین کی 18,170.02 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی، جس میں سے 969 کروڑ روپے کی املاک بیرون ملک میں تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز