صنعت و حرفت

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں بی جے پی کی نااہلی کا ثبوت، ڈی کے شیو کمار

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا، اس سال جنوری سے پٹرول کی قیمتوں میں 43 فیصد کا اضافہ واضح طور پر مرکز کی نااہلی کو بیان کرتا ہے

ڈی کے شیو کمار / آئی اے این ایس
ڈی کے شیو کمار / آئی اے این ایس 

رام نگر: کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے حوالہ سے بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس سال جنوری سے پٹرول کی قیمتوں میں 43 فیصد کا اضافہ واضح طور پر مرکز کی نااہلی کو بیان کرتا ہے۔ شیو کمار نے ہفتہ کے روز وبا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

Published: undefined

ڈی کے شیو کمار نے میڈیا سے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں میں پٹرول کے دام 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ خوردنی تیل کی قیمتیں بھی 220 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو کہ معاشی گڑبڑی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

Published: undefined

کے پی سی سی کے صدر نے کہا کہ برسر اقتدار بی جے پی نے جنوری میں 10 مرتبہ، فروری میں 16 مرتبہ، مئی میں 16 مرتبہ اور جون کے پہلے ہفتہ میں ایک مرتبہ تیل کے داموں میں اضافہ کیا ہے لیکن مارچ اور اپریل کے مہینوں میں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اس کے پیچھے کی وجہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تیل قیمتوں میں مارچ اور اپریل میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ پانچ ریاستوں میں انتخابات تھے۔ اس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بارہا اضافہ صاف طور پر عام آدمی کے لئے ایندھن کو سستا کرنے کے برسر اقتدار بی جے پی کے عزم کی حقیقت بیان کرتا ہے۔

شیو کمار نے کہا ، ’’آئیے، ہم تمام پٹرول پمپوں پر جائیں اور اپنے احتجاج کو درج کرنے کے لئے مشینوں پر گلہائے عقیدت پیش کریں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined