ممبئی: عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ہونے والی خریداری کی بدولت گزشتہ ہفتے معمولی تیزی پر رہے گھریلو شیئر بازار کی سمت اگلے ہفتے ریزرو بینک (آر بی آئی) کی دو ماہی مانیٹری پالیسی کا جائزہ، خام تیل کی قیمت، ڈالر انڈیکس اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کے رجحان سے طے ہوگی۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے، بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 45.42 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں62547.11 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 34.75 پوائنٹس بڑھ کر 18534.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ زیر جائزہ ہفتہ میں، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے تئیں سرمایہ کاری کا جذبہ زیادہ مضبوط رہا۔ اس کی وجہ سے، مڈ کیپ 490.95 پوائنٹس یعنی 1.8 فیصد کی چھلانگ لگا کر 27294.10 پوائنٹس اور اسمال کیپ 723.04 پوائنٹس یعنی 2.4 فیصد اچھل کر30885.70 پوائنٹس پر رہا۔
Published: undefined
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں کے ملے جلے اشاروں کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھاری اتار چڑھاؤ رہا۔ امریکی قرض کی حد کے معاہدے کی منظوری نے امریکی ڈیفالٹ کو ٹال دیا اور عالمی سرمایہ کاروں میں امید پیدا کی ہے۔ سرمایہ کار اب فیڈرل ریزرو کی آئندہ مالیاتی جائزہ پالیسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، فیڈرل حکام نے جون میں ممکنہ شرح میں اضافے کو ملتوی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Published: undefined
گھریلو سطح پرگڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ڈی پی) ڈیٹا توقعات سے بہتر ہونے اور چوتھی سہ ماہی کی مضبوط آمدنی نے مقامی مارکیٹ کی ترقی کے امکانات کو بڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ، مئی میں گاڑیوں کی فروخت میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آئی، جس نے آٹو سیکٹر میں بحالی کے جذبات کو فروغ دیا ہے۔ آنے والے ہفتے میں، 06 سے 08 جون تک منعقد ہونے والی آر بی آئی کی دو ماہی مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ کے نتائج کے علاوہ، پی ایم آئی اور یو ایس ایمپلائمنٹ ڈیٹا مارکیٹ کی سمت کا تعین کرے گا۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ساتھ روپے اور ایف آئی آئی کی خریداری کی کارکردگی بھی اگلے ہفتے مارکیٹ کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایف آئی آئی مئی میں کل 27856.48 کروڑ روپے کے خالص خریدار رہے ہیں۔ وہیں گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئی) نے اس مدت کے دوران 3306.35 کروڑ روپے کی فروخت کی۔ اسی طرح ایف آئی آئی جون میں اب تک 729.95 کروڑ روپے کے خریدار رہے، جبکہ ڈی آئی آئی کی کل سرمایہ کاری 1070.78 کروڑ روپے رہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined