ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے منگل کو ممبئی کے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک لمیٹڈ (پی ایم سی) پر کسی بھی طرح کے تجارتی لین دین کی پابندی عائد کر دی ہے۔ آر بی آئی کے اس قدم سے بینک کے سرمایہ کاروں اور شہر میں تجارتی طبقہ کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ پی ایم سی بینک کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر یوگیش دیال نے کہا کہ آر بی آئی کی ہدایات کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرس بینک سے اپنے سیونگ، کرنٹ یا دیگر کسی اکاؤنٹ سے ایک ہزار روپے سے زیادہ نہیں نکال سکتے ہیں۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
ریزرو بینک کے حکم کے بعد ممبئی سمیت ملک بھر میں پی ایم سی بینک پہنچے گاہکوں کو کئی جگہ بینک کا شٹر بند ملا اور جہاں کھلا ملا وہاں کوئی یہ بتانے کے لیے تیار نہیں کہ ان کے اکاؤنٹ سے چھ مہینے میں 1000 روپے سے زیادہ کیسے نکلے گا۔ بینک میں عام لوگوں نے صرف سیونگ یا کرنٹ اکاؤنٹ ہی نہیں بلکہ سیلری اکاؤنٹ بھی رکھے ہیں۔ سوشل میڈیا پر رنجن تندولکر، وجے گپتا اور دنیش مہتاجیسے لوگوں نے لکھا ہے کہ ان کی تنخواہ پی ایم سی بینک اکاؤنٹ میں ہی آتی ہے اب جس اکاؤنٹ میں سیلری آئے گی وہ چھ مہینے میں محض ایک ہزار روپے ہی نکال پائیں گے۔ ایسی حالت میں گھر کا خرچ کس طرح چلے گا۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
مہاراشٹر میں کئی مقامات پر پی ایم سی بینکوں میں ہنگامے کی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ کئی برانچوں میں خواتین کی لمبی قطاریں پیسے نکالنے کے لیے دیکھی گئیں اور یہ خواتین حیران و پریشان ہیں کہ آخر 1000 روپے سے ضرورتیں کس طرح پوری ہوں گی۔ جہاں بھی پی ایم سی کی برانچ کھلی ہیں، وہاں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اکاؤنٹ ہولڈرس برانچ میں موجود ملازمین پر ناراض ہو رہے ہیں۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
پی ایم سی بینک پر آر بی آئی کی پیشگی اجازت کے بغیر قرض اور پیشگی رقم دینے یا رینیو کرنے، کسی بھی طرح کی سرمایہ کاری کرنے، تازہ ڈپازٹ قبول کرنے پر روک لگا دی گئی ہے۔ آر بی آئی کے اس فیصلے کے بعد بینک میں گاہکوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ لوگ اپنے اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے کے لیے بینک پہنچ گئے ہیں۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
حالانکہ آر بی آئی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پابندیوں سے یہ نہیں سمجھا جانا چاہیے کہ پی ایم سی بینک کا بینکنگ لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ پی ایم سی بینک اگلے نوٹس یا ہدایت تک پابندیوں کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں۔ ریزرو بینک ان ہدایات میں ماحول کے مطابق ترمیم کر سکتا ہے۔ یہ پابندی آئندہ 6 مہینے تک نافذ رہے گی۔ آر بی آئی نے بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 کی الگ الگ دفعات کے تحت الگ الگ قوانین کی خلاف ورزی کو لے کر کو آپریٹو بینک پر پابندیاں لگائی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آر بی آئی پی ایم سی بینک کی لین دین پر سخت نظر رکھے گا۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک گوا، گجرات، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش میں پی ایم سی کے کل 137 برانچ ہیں۔ پی ایم سی پر مالی بے ضابطگی کا الزام ہے جس کی وجہ سے آر بی آئی نے اس پر پابندی عائد کی ہے۔ مارچ 2019 تک کے اعداد و شمار کے مطابق بینک کے پاس عام لوگوں اور کمپنیوں کا تقریباً 11617 کروڑ روپے جمع ہیں۔ بینک نے گزشتہ مالی سال میں 99.69 کروڑ کا منافع ظاہر کیا تھا جو اس سے پہلے سال بھی 100.90 کروڑ تھا۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Sep 2019, 5:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز