ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل)، امریکی کمپنی امبری انک میں 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ریلائنس نے کہا کہ امریکہ کے میساچوسٹس میں واقع کمپنی امبری انک کے چار کروڑ23 لاکھ شیئرز خریدے گی۔ ریلائنس نے کہا کہ اپنے اسٹریٹجک سرمایہ کار پالسن اینڈ کمپنی انک اور بل گیٹس اور چند دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا۔ سرمایہ کاری کمپنی کو عالمی سطح پر توانائی کے ذخیرہ کرنے کے اپنے طویل المیعاد نظام میں مدد دے گی۔
Published: undefined
ریلائنس کی آج یہاں جاری کردہ ریلیز کے مطابق، امبری انک کے پاس توانائی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کا پیٹنٹ ہے جو چار سے 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔ امبری کی ٹیکنالوجی گرڈ اسکیل 'اسٹیشنری اسٹوریج ایپلی کیشنز' میں استعمال ہونے والی لتیم آئن بیٹریوں کی لاگت، حفاظت اور لمبی عمر سے متعلقہ مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ اس سے قابل تجدید توانائی کو گرڈ سسٹم میں آسانی سے ضم کیا جا سکتا ہے۔ آر این ای ایس ایل اور امبری انڈیا میں بڑے پیمانے پر بیٹری بنانے کی سہولت قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس سے ریلائنس کے گرین انرجی انیشیٹیو کی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سال جون میں شیئر ہولڈرز سے خطاب میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے جام نگر میں دھیروبھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس پروجیکٹ کے حصے کے طور پر انرجی اسٹوریج کے لیے گیگا فیکٹری بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ "ہم نئی اور جدید الیکٹرو کیمیکل ٹیکنالوجیز کی تلاش کر رہے ہیں جنہیں توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے گرڈ بیٹریاں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہم بیٹری ٹیکنالوجی میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ نئی نسل کے اسٹوریج اور گرڈ کنیکٹوٹی کے ذریعے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جا سکے۔
Published: undefined
امبری 10 میگاواٹ سے 2 گیگاواٹ تک کے توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام کو سنبھال سکتا ہے۔ کمپنی کیلشیم اور اینٹی منی الیکٹروڈ پر مبنی سیلس اور کنٹینر سسٹم بنائے گی، جو لتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں کفایتی ہوگی۔ یہ نظام زیادہ ماحول دوست، زیادہ محفوظ اور تقریباً 20 سال تک چلے گا۔ امبری سسٹم زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے موزوں ہوگا۔ وہ صارفین جو دن کے وقت شمسی توانائی پر انحصار کرتے ہیں اور شام اور صبح کے پیک کے اوقات میں نظام سے توانائی حاصل کر سکیں گے۔ کمپنی 2023 کے بعد اپنا تجارتی کام شروع کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز