صنعت و حرفت

ریلائنس انڈسٹریز نے کیمیکلز کے کاروبار کو تیل سے علیحدہ کرنے کا کیا اعلان

ریلائنس انڈسٹریز تیل سے کیمیکلز کاروبار کے لئے الگ اکائی بنا رہی ہے۔ اس قدم سے اسے اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ اضافہ کے مواقع کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: پٹروکیمیکل، مواصلات، ریٹیل وغیرہ شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اپنے تیل سے کیمیکلز کے کاروبار کو الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے پیر کی دیر شام شیئر بازار کو اس سلسلہ میں مطلع کیا۔ اس کے لئے موجودہ کمپنی میں سے ایک الگ کمپنی بنائی جائے گی۔ اس کے لئے کمپنی نے شیئر ہولڈروں اور قرض دہندگان سے منظوری مانگی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ آئندہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی تک اس کے لئے منظوری مل جائے گی۔

کمپنی نے کہا کہ آئل ٹو کیمیکلز کاروبار کی تنظیم نو سے اسے اوٹوسی ویلیو چین میں مواقع کا فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز تیل سے کیمیکلز کاروبار کے لئے الگ اکائی بنا رہی ہے۔ اس قدم سے اسے اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ اضافہ کے مواقع کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے امید ظاہر کی کہ اسے آئندہ برس کی دوسری سہ ماہی تک اس کے لئے ضروری منظوری مل جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined