نئی دہلی: مہنگائی میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑی راحت ملی ہے۔ آج 22 مئی 2022 سے ملک بھر میں پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ کمی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے سبب واقع ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کی تخفیف کی ہے، جس سے پٹرول 9.50 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔
Published: undefined
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کی شام ٹوئٹ کر کے عوام کو یہ خوشخبری سنائی کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مرکزی حکومت نے 3 نومبر 2021 کو پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کی تخفیف کی تھی۔ اس کے بعد مارچ اپریل میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے اس کا اثر مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑا۔
Published: undefined
دہلی میں پٹرول کی قیمت کل یعنی ہفتہ کو 105.41 روپے تھی جو اب96.72 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 69 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 9 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اب پٹرول 111.35 روپے فی لیٹر ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان چار اہم شہروں دہلی، ممبئی، کولکاتا اور چنئی میں سے صرف دہلی میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے کم ہے، جبکہ باقی تین شہروں میں اب بھی پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
دہلی والوں کو ڈیزل کی قیمت میں 7.05 روپے فی لیٹر کی راحت ملی ہے۔ کل تک دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل 96 روپے 67 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن آج سے یہ 89 روپے 62 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 104 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 97 روپے 28 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل 7 روپے 49 پیسے سستا ہوا ہے۔ کولکاتا میں ڈیزل 7 روپے 7 پیسے اور چنئی میں 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔
Published: undefined
مرکز کے فیصلے کے بعد کیرالہ کی پنارائی وجین حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.41 روپے اور 1.36 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ مرکز کے بعد کیرالہ پہلی ریاست ہے جس نے پٹرول اور ڈیزل پر عام لوگوں کو راحت دی ہے۔ کیرالہ میں اب پٹرول 11.91 روپے اور ڈیزل 8.36 روپے سستا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز