نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بدھ کے روز کہا کہ نوٹ بندی اور’ اشیاء اور خدمات ٹیکس‘ (جی ایس ٹی) جیسی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج ملک میں اقتصادی مندی کادور آیا ہے اور بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔
Published: undefined
انہوں نےاور بائیں بازو کی جماعتوں نے اقتصادی مندی کے زور پکڑنے اور عوام کی بڑھتی مشکلات کے خلاف پورے ملک میں 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے اختتام پر یہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی معیشت پہلے سے بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی، کٹوتی اور زندگی بسر کرنے کے مسائل سے بے حال تھی۔ مودی حکومت بڑھتی بے روزگاری، ٹھیکیداری، کم آمدنی اور بڑھتی زرعی مشکلات کے مسائل سے بےخبر بنی ہوئی ہے۔ اس سے ملک کی کام کرنےو الی آبادی کے بڑے حصے کو بے تحاشہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Published: undefined
یچوری نے کہاکہ حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی)سے جو 1.76لاکھ کروڑ روپیے لیے تھے ان کا استعمال عوامی سرمایہ کاری کرکے نوکریوں میں اضافہ کرنے اور گھریلو مانگ کے بجائے مودی حکومت اس رقم سے 170000 کروڑکےمحصولات کے نقصان کو پورا کرنا چاہتی ہے جو گذشتہ سال کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ہواہے۔ معاشی کساد بازاری کو دور کرنے کے نام پر کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ مودی حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے نام نہاد قوم پرستی کا جنون بڑھا رہی ہے اورپولرائیزیشن کی سیاست کر رہی ہے۔
Published: undefined
سات دنوں تک چلنے والی اس مہم کے اختتام پر مودی حکومت کی اڈانی۔امبانی جیسے کارپوریٹ گھرانوں کے حق اورکسان۔مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں نے جنتر منتر پر مشترکہ طورپر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سی پی آئی ایم، سی پی آئی،سی پی آئی (ایم ایل)، پی آئی (ایم ۔ایل)، ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) اور سی جی پی آئی کے قومی رہنماؤں نے کی جن میں مسٹر یچوری کے علاوہ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ، آر ایس پی سے آر ایس ڈاگر، سی پی آئی (ایم ایل) سے کویتا کرشنن اور سی جی پی آئی سے سنتوش شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined