’یَس بینک‘ بحران کے تعلق سے آج مرکزی حکومت نے ایک انتہائی اہم فیصلہ لیا اور اس بینک کے ری-اسٹرکچر منصوبہ کو کابینہ میٹنگ میں باضابطہ منظوری دے دی۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اس تعلق سے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یَس بینک میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) 49 فیصد شیئر کی خریداری کرے گا اور بہت جلد یَس بینک میں پیدا بحران ختم ہو جائے گا۔
Published: undefined
نرملا سیتارمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس تعلق سے کچھ تفصیلات سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ 26 فیصد شیئر میں 3 سال کا ’لاک اِن‘ ہے۔ یعنی کہ ایک بار خریدنے کے بعد 3 سال تک کے لیے ان شیئروں کو نہیں فروخت کیا جا سکے گا۔ ساتھ ہی نجی سرمایہ کاروں کو بھی اس کے لیے آگے آنے کو کہا گیا ہے۔ نجی سرمایہ کاروں کے لیے بھی 3 سال کا ’لاک اِن‘ پیریڈہوگا۔ اس درمیان آئی سی آئی سی آئی بینک نے یَس بینک میں 1000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح آئی سی آئی سی آئی بینک کی یَس بینک میں 5 فیصد شراکت داری ہوگی۔
Published: undefined
مرکزی حکومت کے اس قدم کے بعدیَس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کچھ راحت کی سانس لے سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اشارہ دیا ہے کہ ری-اسٹرکچرنگ منصوبہ سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا اور اس کے تین دن کے اندر یَس بینک پر آر بی آئی کی پابندیوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔ گویا کہ 3 اپریل 2020 تک یَس بینک اکاؤنٹ ہولڈرس پر محض 50 ہزار روپے نکالنے کی حد جو طے کی گئی ہے، وہ پابندی ختم ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined