نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اس سال لگاتار پانچویں بار ریپو ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد یعنی 35 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب ریپو ریٹ 5.90 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد ہو جائے گا۔ اس فیصلے سے اب ہوم لون سمیت ہر قسم کے قرضے مہنگے ہو جائیں گے۔ ایم پی سی کی میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کو پالیسی ریٹ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
اس سال مرکزی بینک نے شرح سود میں مجموعی طور پر 2.25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ’’ہمارا ہدف ملک میں مہنگائی کی شرح کو 6 فیصد کے مقررہ ہدف سے نیچے لانا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال 2023 کے لیے سی پی آئی افراط زر کی پیشن گوئی کو 6.7 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 12 ماہ میں افراط زر کی شرح 4 فیصد سے اوپر رہنے کی توقع کی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اکتوبر میں ملک میں خوردہ مہنگائی کم ہو کر 6.77 فیصد پر آ گئی ہے۔ ممبئی میں ایم پی سی کی 6 رکنی میٹنگ کے بعد ریپو ریٹ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے، آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اسٹینڈنگ ڈپازٹ فیسیلٹی (ایس ڈی ایف ریٹ) کو 6 فیصد اور مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایم ایس ایف ریٹ) اور بینک ریٹ کو 6.5 فیصد تک ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مالی سال 2022-23 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے 7 فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کی ترقی کی شرح متوازن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے معیشت کو سہارا مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined