ممبئی: عام لوگوں کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے، کیونکہ آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس (0.50 فیصد) اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد ریپو ریٹ 5.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والی دو ماہانہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے ہندوستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی۔
Published: undefined
ہوم لون، گاڑیوں کے قرضے، ایجوکیشنل لون، پرسنل لون اور بزنس لون بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ قرضوں کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے عام لوگ غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہیں اور طلب کم ہوتی ہے۔ تاہم، ریپو ریٹ میں اضافے سے ان صارفین کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے ایف ڈی کرائی ہوئی ہے۔
Published: undefined
آر بی آئی نے ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت مئی سے اب تک ریپو ریٹ میں 1.40 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔ کورونا کے دور میں ریپو ریٹ 4 فیصد پر تھا، جو اب بڑھ کر 5.40 فیصد ہو گیا تھا۔ آج اس میں پھر 0.50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ 5.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
ریپو ریٹ کا براہ راست تعلق بینک سے لیے گئے قرض اور ای ایم آئی سے ہے۔ دراصل، ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو قرض دیتا ہے، جبکہ ریورس ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو پیسے رکھنے پر سود ادا کرتا ہے۔
Published: undefined
ریورس ریپو ریٹ کا استعمال بازاروں میں لیکویڈیٹی کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جب بھی مارکیٹ میں بہت زیادہ لیکویڈیٹی ہوتی ہے، آر بی آئی ریورس ریپو ریٹ بڑھاتا ہے، تاکہ بینک زیادہ سود حاصل کرنے کے لیے اپنا پیسہ اس کے پاس جمع کر سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز