صنعت و حرفت

آر بی آئی نے ایک بار پھر ریپو ریٹ میں نہیں کی کوئی تبدیلی، لگاتار نویں مرتبہ 6.5 فیصد پر برقرار

6 اگست سے چل رہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کی جانکاری آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو دی، یہ میٹنگ ہر 2 ماہ میں ہوتی ہے۔

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / تصویر یو این آئی 

آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے ایک بار پھر ریپو ریٹ یعنی شرح سود میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نویں مرتبہ ہے جب ریپو ریٹ میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا ہے۔ آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر جوں کو توں رکھا ہے۔ یعنی نہ ہی قرض مہنگے ہوں گے اور نہ ہی اس میں کوئی کمی دیکھنے کو ملے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آر بی آئی نے آخری مرتبہ فروری 2023 میں ریپو ریٹ 0.25 فیصد بڑھا کر 6.5 فیصد کیا تھا۔ تب سے اس میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تازہ فیصلہ مانیٹر پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد لیے گئے ہیں جو کہ 6 اگست سے چل رہی تھی۔ اس میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کی جانکاری آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے آج یعنی جمعرات کو دی۔ یہ میٹنگ ہر دو ماہ میں ہوتی ہے۔

Published: undefined

آر بی آئی گورنر نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی پر مبنی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا 2-4 کی اکثریت سے کیا۔ دراصل آر بی آئی کی مانیٹر پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) میں 6 اراکین ہیں۔ اس میں باہری اور آر بی آئی افسران دونوں شامل ہوتے ہیں۔ گورنر شکتی کانت داس کے ساتھ آر بی آئی کے افسر راجیو رنجن ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی شکل میں موجود ہیں اور مائیکل دیب برت پاترا ڈپٹی گورنر ہیں۔ ان تینوں کے علاوہ اس کمیٹی میں ششانک بھڑے، آشما گویل اور جینت آر ورما ہیں جو کہ غیر آر بی آئی افسر ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، لیکن رفتار دھیمی اور غیر یکساں ہے۔ ہندوستان کی مہنگائی اور ترقی کی ٹریجکٹری متوازن طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، لیکن یہ یقینی بنانے کے لیے محتاط رہنا اہم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined