نئی دہلی: ماہرین اقتصادیات کی توقع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے جمعرات کو ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے سہ روزہ اجلاس کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج کہا کہ ایم پی سی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
داس نے کہا کہ اقتصادی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے مالی سال 2023-24 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ کمیٹی نے ملکی اور عالمی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں مالی سال میں افراط زر کی شرح 5.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
داس نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی حالات، مانسون اور دیگر عوامل کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔ ایم پی سی کا تین روزہ اجلاس 8 اگست کو شروع ہوا جو آج ختم ہوا۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو کہا ہے کہ ہماری معیشت مناسب رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ جو عالمی ترقی میں تقریباً 15 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔
Published: undefined
ریپو ریٹ کیا ہے؟
ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر مرکزی بینک آف انڈیا - ریزرو بینک آف انڈیا دوسرے تجارتی بینکوں جب بھی ضرورت ہوتی ہے قرض دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined