نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے برطانیہ کے والٹ سے 100 ٹن سونا ہندوستان واپس منگا لیا ہے۔ اس کا مقصد سونا جمع کرنے کی لاگت کو کم کرنا تھا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔ 1991 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا بیرون ملک سے ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے رکن اور ماہر اقتصادیات سنجیو سانیال نے کہا، ’’آر بی آئی نے 100 ٹن سونا برطانیہ سے ہندوستان منتقل کیا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ممالک کی جانب سے بینک آف انگلینڈ کی والٹ میں سونا رکھا جاتا ہے۔ اس کے لیے فیس بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہندوستان اب اپنا زیادہ تر سونا اپنے پاس رکھتا ہے۔ 1991 میں بحران کے دوران ہمیں اپنا سونا بیرون ملک گروی رکھنا پڑا تھا لیکن اب ہم وہاں سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔
Published: undefined
ملک 1991 میں جب بحران کا شکار تھا اور درآمد کے لیے پیسے نہیں تھے، تو اس وقت کی چندر شیکھر حکومت نے بینک آف انگلینڈ اور بینک آف جاپان میں 46.91 ٹن سونا گروی رکھ کر 400 ملین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ آر بی آئی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، مرکزی بینک کے پاس 31 مارچ 2024 تک 822.10 ٹن سونا ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ تعداد 794.63 ٹن تھی۔
Published: undefined
دوسرے مرکزی بینکوں کی طرح آر بی آئی بھی سونے میں سرمایہ کاری کرتا ہے کیونکہ سونے میں سرمایہ کاری محفوظ ہے۔ ملک کی کرنسی کو مستحکم رکھنے میں بھی سونا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عالمی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی افراط زر کی صورت میں، سونا ہیج کا کام کرتا ہے۔ اپریل 2024 تک ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کا حصہ دسمبر 2023 میں 7.75 فیصد سے بڑھ کر 8.7 فیصد ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز