ہندوستان اس وقت زبردست معاشی بحران کی زد میں ہے۔ ملک میں معاشی سستی امید سے کہیں زیادہ گہرا اور وسیع ہے۔ اس خدشہ کا اظہار ملک کی کئی ریٹنگ ایجنسیوں نے کیا ہے اور معاشی بدحالی کے تئیں فکرمندی ظاہر کی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی ’کریسل‘ نے ملک کے معاشی بحران کو امید سے کہیں زیادہ بڑا بتایا ہے۔ ساتھ ہی کریسل نے جی ڈی پی شرح ترقی کے اپنے اندازے کو بھی گھٹا دیا ہے۔ کریسل نے 20-2019 میں ملک کی شرح ترقی 6.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے جی ڈی پی شرح ترقی کے اپنے اندازے کو 0.6 فیصد کر دیا ہے۔ کیرسل نے پہلے جی ڈی پی شرح ترقی کے امکان کو 6.9 فیصد پر رکھا تھا۔ ایجنسی کی باتوں پر یقین کیا جائے تو شرح ترقی 6 سال کی ذیلی سطح پر رہے گا۔
Published: 05 Sep 2019, 2:10 PM IST
کریسل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت امید سے کہیں زیادہ سنگین حالت میں ہے۔ معیشت کو لے کر کریسل کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں معاشی سستی کا تذکرہ زوروں پر ہے۔ سبھی سیکٹر میں سستی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک کے آٹو، ایف ایم سی جی سے لے کر ٹیکسٹائل انڈسٹری تک میں سستی کا ماحول ہے۔ اس وجہ سے کمپنیاں پلانٹ بند کر رہی ہیں تو وہیں لاکھوں لوگوں کی چھنٹنی ہو چکی ہے۔ کم و بیش یہی حالات ایف ایم سی جی اور ٹیکسٹائل سیکٹری میں بھی بن رہے ہیں۔ حکومت نے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں وہ بھی خوفزدہ کرنے والے ہیں۔ حکومت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی (اپریل-جون) میں شرح ترقی 5.8 فیصد سے گھٹ کر 5 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ پڑوسی ملک پاکستان کی شرح ترقی 5.4 فیصد سے بھی کم ہے۔
Published: 05 Sep 2019, 2:10 PM IST
کریسل کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں ٹھہراؤ اور نجی استعمال میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔ اس وجہ سے جی ڈی پی شرح ترقی کا اندازہ گھٹا ہے۔ کریسل نے یہ اندازہ دوسری سہ ماہی سے طلب بڑھنے اور سب سے اہم معیشت کے اسی رفتار سے باقی بچی مدت میں اضافہ کرتے رہنے کی امید کی بنیاد پر لگایا ہے۔ کریسل کے مطابق ’’ہمیں مالی سال 20-2019 کی دوسری سہ ماہی میں شرح ترقی میں معمولی بہتری کی امید ہے۔‘‘
Published: 05 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Sep 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز