نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے اکاؤنٹ کے سیکشن کے کئی ملازمین کے گھروں پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے کو بدلے کے جذبے سے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے شرمناک کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا کر خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرنے میں لگی ہے۔ اب اس نے مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ پارٹی کے تنخواہ دار ملازمین کے گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے اکاؤنٹ محکمہ کے عملے کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جس کی وجہ سے اکاؤنٹ محکمہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت بدنیتی سے کام کر رہی ہے اور یہ ملک کی سیاست کے لئے تشویش کی بات ہے۔ اگر حکومت ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے ناانصافی کرتی ہے تو یہ جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اس پارٹی کی حکومت کر رہی ہے جس نے خود 60 ہزار کروڑ روپے انتخابات میں خرچ کئے ہیں۔ یہ پیسہ کہاں سے آیا اس کی کسی کو معلومات نہیں ہے لیکن وہاں کوئی نہیں پوچھتا ہے۔
Published: undefined
شرما نے کہا ’’حکومت انتقامی اور بدنیتی سے کام کر رہی ہے، یہ واضح ہے۔ جس پارٹی نے اتنا پیسہ انتخابات میں خرچ کیا ہو، جتنا ریکارڈ میں ہے، ویسے خرچ ہونے والا پیسہ اس سے بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ کون سا پیسہ تھا۔ ہمارے تنخواہ پانے والے ملازمین ہیں اور بہت بڑی تنخواہ پر کام نہیں کرتے ان کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں تکلیف دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس والے ملازمین کے گھر پر بیٹھ گئے ہیں۔ کسی کی بچی کی شادی ہے۔ یہ کوئی بڑے بڑے دولت مند نہیں ہیں، یہ تو پارٹی کا اکاونٹس رکھنے والے لوگ ہیں۔ ایسا ظلم ہم نے نہیں دیکھا‘‘۔ پارٹی کی تنظیم یوتھ کانگریس اور طلبہ تنظیم انڈین نیشنلاسٹوڈینٹس یونین (این ایس یو آئی) کے کارکنوں نے اس کے خلاف وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی رہائش گا کے باہر مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز