نئی دہلی: جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ جمعہ کے روز کمپنی کو چھ ہفتوں میں چھٹا بڑا سرمایہ کار ابو ظہبی کی ’مبادلہ‘ ملا، جس نے جیو پلیٹ فارم میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے 9093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ مبادلہ نے جیو پلیٹ فارم کی ایکویٹی ویلیو کی قیمت 4.91 لاکھ کروڑ روپے رکھی ہے۔ فیس بک کی سرمایہ کاری کے ساتھ جیو پلیٹ فارمز میں شروع ہونے والی سرمایہ کاری رکی نہیں ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چھ بڑے سرمایہ کاروں نے جیو پلیٹ فارم میں مجموعی طور پر 87655.35 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ پہلا فیس بک اس کے بعد دنیا کے صف اول کے سرمایہ کار سلور لیک، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک اور کے کے آر اور اب مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی شامل ہیں۔
Published: undefined
جیو پلیٹ فارم ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ملکیت والی کمپنی ہے جس کا مقصد اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو ملک کو ڈجیٹل معاشرے کو فروغ دینا ہے۔ اس کے لئے جیو کا ڈجیٹل ایپ، ڈجیٹل ایکو سسٹم اور ملک کی پہلے نمبرکی تیز رفتار رابطے کے پلیٹ فارم کو ایک ساتھ کرنے کے لئے کمپنی کام کر رہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ، جس کے 388 لاکھ صارف ہیں، جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کی مکمل ملکیت رہے گی۔
Published: undefined
مبادلہ کی سرمایہ کاری سے متعلق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا ”مجھے خوشی ہے کہ دنیا کے بہترین اور تغیر پذیر سرمایہ کاروں میں سے ایک ’مبادلہ‘ نے ہمارے ساتھ شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ہندوستان کو ڈجیٹل ملک بنانے میں ہمارا ہم سفربنے گی۔ ابوظہبی کے ساتھ میرے طویل عرصہ سے تعلقات ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سائنس پر مبنی معیشت کو دنیا سے مربوط کرنے اور تنوع کے رنگ میں لانے کے لئے مبادلہ نے زبردست کام کیا ہے۔مبادلہ کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہم بے چین ہیں“۔
Published: undefined
مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور گروپ سی ای او خلدون المبارک نے کہا ”ہم نے دیکھا ہے کہ جیو نے ہندوستان میں مواصلات اور رابطے کو کس طرح تبدیل کیا ہے اور ایک سرمایہ کار اور شراکت دار کی حیثیت سے ہم ہندوستان کی ڈجیٹل ترقی کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہیں“۔ مبادلہ کی پورٹ فولیو میں ایڈوانس مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر، معدنیات اور کانکنی، دواسازی اور طبی ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی و افادیت، ایرو اسپیس اور متنوع مالیاتی ہولڈنگز کے نظم و نسق شامل ہیں۔
Published: undefined
جیو ایک ایسا’ڈجیٹل انڈیا‘ بنانا چاہتا ہے جس کا فائدہ 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباری اداروں کو ہوگا۔ ایک’ڈجیٹل انڈیا‘ جو خاص طور پر ملک میں چھوٹے تاجروں، مائیکرو کاروباریوں اور کسانوں کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔ جیو نے ہندوستان میں ڈجیٹل انقلاب لانے اور دنیا کی سب سے بڑی ڈجیٹل طاقتوں کے درمیان ہندوستان کو ایک نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined