صنعت و حرفت

پی این بی مہا گھوٹالہ: راہل گاندھی کے سوال سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ بوکھلائے

پی این بی معاملہ میں وزیر اعظم اور وزیر مالیات کی خاموشی پر سوال اٹھانے والے کانگریس صدر راہل گاندھی کو بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے نازیبا کلمات کہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا اتر پردیش کے قیصر گنج سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ

پی این بی مہاگھوٹالے سے متعلق کانگریس صدر راہل گاندھی کے حملہ آور رخ پر بی جےپی لیڈر بوکھلا گئے ہیں۔ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی اس پورے معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور دوسری طرف بی جے پی لیڈر عجیب و غریب بیان دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتر پردیش کے قیصر گنج سے ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ملک کے پہرے دار وزیر اعظم مودی اور وزیر مالیات کی لگاتار خاموشی پر سوال اٹھانے والے کانگریس صدر راہل گاندھی کے لیے نازیبا کلمات ادا کیے ہیں۔

Published: undefined

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کی پی این بی معاملے میں خاموشی سے کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ چھوٹے مودی یعنی نیرو مودی کے ذریعہ بینک لوٹ کر بیرون ملک بھاگنے کے معاملے میں کیا وزیر اعظم دفتر اور مرکزی حکومت کے وہ سبھی وزیر جھوٹ بول رہے ہیں یا غلط بیانی کر رہے ہیں، کیا سبھی وزراء اس ایشو پر حکومت کا دفاع کرنے میدان میں اترے ہیں؟ عوام کے ذہن میں پیدا ہو رہے اس طرح کے سوالات جب کانگریس صدر راہل گاندھی نے حکومت سے کیے تو کئی بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے یا تو کانگریس پر ہی جھوٹے الزامات عائد کرنے شروع کر دیے یا قابل اعتراض بیانات دینے شروع کر دیے۔ برج بھوشن شرن سنگھ نے جس طرح کے نازیبا کلمات راہل گاندھی کے لیے ادا کیے وہ ناقابل بیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے للت-مالیا، اب نیرو بھی فرار، کہاں ہے دیس کا چوکیدار: راہل

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے پی این بی مہاگھوٹالہ معاملہ میں سوال کیا تھا کہ انھیں (وزیر اعظم نریندر مودی) یہ بتانا چاہیے کہ اتنا بڑا گھوٹالہ کیوں اور کیسے ہوا اور وہ اس بارے میں کیا قدم اٹھا رہے ہیں؟ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’’پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار، کہاں ہے ’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘ کہنے والا ملک کا چوکیدار۔‘‘

گزشتہ 18 فرور ی کو بھی راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ ’’پی ایم مودی بچوں کو امتحان میں پاس ہونے کا طریقہ 2 گھنٹے تک بتاتے ہیں لیکن 22 ہزار کروڑ روپے کے بینکنگ گھوٹالے پر وہ 2 منٹ بھی نہیں بولتے ہیں۔‘‘ اس کے آگے انھوں نے لکھا کہ ’’مسٹر جیٹلی بھی چھپے ہوئے ہیں۔ ایک قصوروار کی طرح سلوک کرنا بند کیجیے اور معاملے پر کچھ تو بولیے۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے #ModiRobsIndia کا بھی استعمال کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined