پی این بی گھوٹالہ کے کلیدی ملزمان نیرو مودی اور میہل چوکسی کے خلاف لک آؤٹ (بلو کارنر) نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے نیرو مودی گروپ سے وابستہ 4 دیگر املاک کو ضبط کر لیا ہے جس میں ایک فارم ہاؤس اور سولر پاور پلانٹ شامل ہیں۔ اس پوری پراپرٹی کی قیمت 70 کروڑ روپے ہے۔
سی بی آئی نے نیرو مودی اور میہل چوکسی کو خط بھیج کر اگلے ہفتہ جانچ میں شامل ہونے کے لئے کہا ہے لیکن انہوں نے سی بی آئی کے سامنے آنے سے منع کر دیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا تھا کہ وہ جہاں بھی ہیں وہاں کے سفارت خانہ سے رابطہ کریں تاکہ جانچ کے لئے ہندوستان لانے کا انتظام کیا جا سکے۔ سی بی آئی نے صاف کر دیا تھا کہ جسے طلب کیا جائے اس کا آنا ضروری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں مصروف ہوں، جانچ میں شامل نہیں ہوسکتا: نیرو مودی
پی این بی گھوٹالہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے 28 فروری کو پنجاب نیشنل بینک کے انٹرنل چیف آڈیٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بریڈی ہاؤس شاخ کے انٹرنل چیف آڈیٹر ایم کے شرما کے پاس پی این بی کے بریڈی ہاؤس کے آڈیٹنگ سسٹم اور اس سے وابستہ کاموں پر نگرانی رکھنے کا کام تھا۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کی بے ضابطگی کے بارے میں زونل آڈٹ آفس کو رپورٹ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نیرو مودی نے لوٹ لی نریندر مودی کی ساکھ، لیکن... — ظفر آغا
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز