ممبئی: پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے مفرور ملزم نیرومودی کے ممبئی سے متصل رائے گڑھ ضلع میں ساحل پر واقع بنگلہ کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ علی باغ کی ایس ڈی او شاردا پوار نے کہا کہ جمعہ کی سہ پہر سے انہدامی دستہ کے عملے نے کارروائی شروع کی ہے اور اس کے مکمل انہدام میں ایک ہفتہ لگ جائے گا، بنگلہ کھیم ساحل پر واقع ہے۔
Published: undefined
عالی باغ میں واقع یہ بنگلا اسی فارم ہاؤس میں موجود ہے جہاں کبھی نیرو مودی فیشن شو کا انعقاد کیا کرتا تھا، اس دوران وہ درختوں پر ہیرے لٹکوا دیا کرتا تھا۔ اس سے قبل 2018 کے فروری ماہ میں اس فارم ہاؤس کو ای ڈی نے سیز کر دیا تھا جس میں یہ بنگلہ تعمیر کیا گیا ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق بنگلہ کا رقبہ 33ہزار مربع فٹ ہے لیکن آراستہ اور سہولتوں کے ساتھ بنگلہ 70ہزار مربع فٹ پر مشتمل بتایا جارہا ہے، ڈارئیووے کے ساتھ ساتھ جدید ترین میٹل فینسنگ اور بڑا حفاظتی دروازہ لگا ہوا ہے۔ بنگلہ 2009-2010 میں تعمیر کیا گیا، جہاں نیرومودی کی جانب سے پارٹیاں منعقد کی جاتی تھیں، مودی پنجاب نیشنل بینک کے 13,500 کروڑ روپے کے بینک گھوٹالہ میں ملوث ہے، گھوٹالہ صارفین، عالمی تجارتی پارٹنر، دوستوں اور اہل خانہ کے ذریعہ کیا گیا۔
Published: undefined
بمبئی ہائی کورٹ میں ایک این جی او شام برجے یووا کرانتی (ایس وائی کے) کے ذریعہ دائر ایک مفاد عامہ عرضداشت پر جاری حکم کے بعد بنگلہ، ہوٹل اور ریسورٹ کو منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنہوں نے اضافی تعمیر اور دیگر ساحلی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایس وائی کے ریاستی چیف سریندردھوالے نے کہا کہ چند ہفتوں میں 10 بنگلوں کو منہدم کردیا گیا ہے اور کلکٹر کی فہرست میں مزید دو درجن بنگلہ شامل ہیں۔ مودی کے بنگلہ کی قیمت 13 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، لیکن دھوالے کے مطابق بنگلے کی بازار میں قیمت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
ریاستی وزیر برائے جنگلات رام داس کدم کے مطابق ساحلی علاقوں می تقریباً151غیر قانونی ڈھانچے موجود ہیں جبکہ 121 بنگلہ علی باغ میں واقع ہیں۔ فی الحال 10بنگلہ توڑ دیئے گئے ہیں اور مزید 4 ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined