صنعت و حرفت

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن اضافہ، راہل گاندھی نے کہا- ’چناؤ ختم، لوٹ پھر شروع!‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہی تیل قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کو حکومت اور تیل کمپنیوں کی لوٹ قرار دیا

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

’چناؤ ختم، لوٹ پھر شروع!‘ تیل قیمتوں میں اضافہ پر راہل گاندھی کا طنز

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہی تیل قیمتوں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کو حکومت اور تیل کمپنیوں کی لوٹ قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ‘‘چناؤ ختم، لوٹ پھر شروع!‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن اضافہ کیا گیا۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد 4 مئی سے ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پٹرول 25 پیسے ، ڈیزل 30 پیسے مہنگا

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 90.99 روپے فی لیٹرپر پہنچ گیا ۔ ڈیزل کی قیمت آج 30 پیسے بڑھی اور یہ 81.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ تین دن میں دہلی میں پٹرول 59 پیسے اور ڈیزل میں 69 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

Published: undefined

ممبئی اور کولکاتا میں آج پٹرول 22-22 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے مہنگا ہوا۔ پٹرول کی قیمت ممبئی میں 97.34 روپے ، چنئی میں 92.90 روپے اور کولکاتا میں 91.14 روپے فی لیٹر پرپہنچ گئی ۔

ڈیزل ممبئی میں 30 پیسے ، چنئی میں 26 پیسے اور کولکاتا میں 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 88.49 روپے ، چنئی میں 86.35 روپے اور چنئی میں 84.26 روپے فی لیٹررہی ۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لوگو ہو جاتی ہیں ۔

Published: undefined

ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر ———— پٹرول ——————— ڈیزل

دہلی ———— 90.99 —————— 81.42

ممبئی ———— 97.34 —————— 88.49

چنئی ———— 92.90 ————— 86.35

کولکاتا ———— 91.14 —————— 84.26

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined