صنعت و حرفت

پٹرول- ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ

عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کی بلند ترین سطح کو سر کرنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ کیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عالمی بازار میں خام تیل کی بلند ترین سطح کو سر کرنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.47 روپے اور ڈیزل 105.49 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 117.35 (بلند ترین سطح) روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.76 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.42 روپے اور ڈیزل 104 روپے فی لیٹر، بنگلورو میں پٹرول 112.43 روپے اور ڈیزل 103.35 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کولکاتا میں پٹرول 109.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.49 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ادھر، رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 14 پیسے ہے، یہاں پٹرول 102.87 روپے اور ڈیزل 102.73 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.78 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.02 روپے فی لیٹر ہے۔

Published: undefined

فی الحال ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 105 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 29 دنوں میں سے 22 دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 7.00 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.60 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

Published: undefined

مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس نے اگلے سال تک برینٹ کروڈ 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد امریکی بازار میں خام تیل میں تیزی تھی۔ جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل میں تجارت اضافے کے ساتھ شروع ہوا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.22 ڈالر اضافے کے ساتھ 84.54 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.05 ڈالر اٹھ کر 82.86 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ کر رہا ہے۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر کا نام ———— پٹرول (روپے/لیٹر) ———— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 108.64 —————— 97.37

ممبئی ————— 114.47 —————— 105.49

چنئی ————— 105.43 ————— 101.59

کولکاتا ————— 109.12 ————— 100.49

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined