نئی دہلی: ملک بھر میں لگاتار دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ تیل کمپنیوں کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری قیمتوں کے مطالبق پٹرول 27 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کانگریس پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔
Published: undefined
تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ہفتہ کے روز دہلی میں پٹرول 96.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
شہر ......... پٹرول ........ ڈیزل
دہلی ......... 96.12 ......... 86.98
کولکاتا ......... 96.06 ........ 89.83
ممبئی ......... 102.30 ......... 94.39
چنئی ......... 97.43 ......... 91.64
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز بھی اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.75 روپے فی لیٹر پہنچ گئی تھی۔
چار مئی کے بعد سے اب تیل قیمتوں میں 23 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہی ہیں۔ اس دوران پٹرول 5.45 روپے اور ڈیزل 6.02 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined