نئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 99.71 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جو ایک نئی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔
Published: undefined
گزشتہ 04 مئی سے اب تک ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں نو دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران ، دہلی میں پٹرول 3.04 روپے اور ڈیزل میں 3.59 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
Published: undefined
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 22 پیسے اضافے کے ساتھ 99.71 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ملک کے کچھ شہروں میں یہ پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر عبور کر چکا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 93.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے بڑھ کر 84.32 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔
Published: undefined
چنئی میں پٹرول کی قیمت 20 پیسے اور کولکاتا میں 22 پیسے اضافے کے ساتھ بالترتیب 95.06 اور 93.49 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے ، چنئی میں 24 پیسے اور کولکاتا میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 91.57 روپے ، چنئی میں 89.11 روپے اور کولکاتا میں 87.16 روپے پہنچ گئی۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 93.44 —— 84.32
ممبئی ——— 99.71 ——91.57
چنئی ———95.06 —— 89.11
کولکاتا ——— 93.49 ——87.16
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined