صنعت و حرفت

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں پھر آگ لگی، دہلی-کولکاتا میں پٹرول کے دام 93 روپے فی لیٹر سے متجاوز

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ، جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا، جبکہ دہلی اور کولکاتا میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کر گیا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی 

نئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ، جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا، جبکہ دہلی اور کولکاتا میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کر گیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافےکے ساتھ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 19 پیسے مہنگا ہوکر 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 83.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ سات د ن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں پٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے ، چنئی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اور کولکاتا میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ممبئی ، کولکاتا اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 30 پیسے ، 28 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکاتا میں 86.64 روپے میں فروخت ہوا۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔

شہر کا نام — پیٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 93.04 ——83.80

ممبئی ——99.32 —— 91.01

چنئی —— 94.71 ——88.62

کولکاتا ——93.11 ——86.64

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined