نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتوں کے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کا اثر آج بین الاقوامی بازار پر نظر آیا جہاں خام تیل میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی لیکن مقامی سطح پر آج مسلسل 22 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔
Published: undefined
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائرسےخام تیل کو نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرے گا۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 3.8 کروڑ بیرل ہیں اوریہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں ۔ اس اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر کچھ دباؤ نظر آیا کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں ان کی قیمتیں تقریباً مستحکم ہیں۔
Published: undefined
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پرایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) میں کمی ہے ۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سےسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے اثرات اب مارکیٹ پرنظرآرہے ہیں ۔ آج سنگاپور میں بریٹ کروڈ 1.76 فیصد کم ہو کر 80.77 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 2.36 فیصد کم ہو کر 76.54 ڈالر فی بیرل پر تجارت کر رہا ہے۔
گھریلومارکیٹ میں 22 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں ۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
شہر —————— پٹرول —————— ڈیزل
دہلی ————— 103.97 ————— 86.67
ممبئی ————— 109.98 ————— 94.14
چنئی ————— 101.40 ————— 91.43
کولکاتا ————— 104.67————— 89.79
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز