نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ قبل ازیں منگل کے روز قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور یہ اپنی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 92.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.51 روپے فی لیٹر ہے۔
Published: undefined
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 4 مئی سے اب تک 10 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ 6 دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جگہوں پر بھی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 99.14 روپے ، چنئی 94.54 روپے اور کولکتہ میں 92.92 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 90.71 روپے ، چنئی میں 88.34 روپے اور کولکتہ میں 86.35 روپے فی لیٹر رہی۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔:
شہر کا نام ۔۔۔پٹرول روپے فی لیٹر۔۔۔ڈیزل روپے فی لیٹر
دہلی ——92.85 ————83.51
ممبئی ——99.14 ———— 90.71
چنئی ——94.54 ———— 88.34
کولکاتا ——92.92 ———86.35
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined