نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کے روز ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز تیل کمپنیوں نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
Published: undefined
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.66 روپے اور ڈیزل 87.41 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول میں 2.43 روپے اور ڈیزل میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
Published: undefined
دیگر بڑے شہروں میں بھی قیمتیں آج مستحکم رہیں ۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 102.82 روپے اور ڈیزل 94.84 روپے کا ہو گیا ۔ چنئی میں پٹرول 97.91 روپے اور ڈیزل 92.04 روپے میں فروخت ہوا ۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 96.58 روپے اورڈیزل کی قیمت 90.25 روپے فی لیٹر رہی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔
Published: undefined
ملک کے چاربڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر ————— پٹرول ————— ڈیزل
دہلی ————— 96.66 —————87.41
ممبئی ————— 102.82 ————— 94.84
چنئی —————97.91 ————— 92.04
کولکاتا ————— 96.58 ————— 90.25
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز