نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کے روز ایک بار پھر بڑھ گئیں، جس کے بعد یہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کر چکا ہے۔
Published: undefined
مایہ ناز آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، آج قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے اضافے سے 92.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 83.22 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ اس مہینے دہلی میں پٹرول 2.18 روپے اور ڈیزل 2.49 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
ممبئی اور کولکاتا میں پٹرول 23-23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.88 روپے اور کولکاتا میں 92.67 روپے رہی۔ چنئی میں، یہ 22 پیسے مہنگا ہو کر 94.31 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
Published: undefined
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافے سے 90.40 روپے ، چنئی میں 26 پیسے بڑھ کر 88.07 روپے اور کولکاتہ میں 27 پیسے کے اضافے سے 86.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتیں چاروں میٹرو شہروں میں مستقل طور پر نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہی ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
Published: undefined
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام ———— پٹرول روپے / لیٹر - ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 92.58 —————— 83.22
ممبئی ————— 98.88 —————— 90.40
چنئی ————— 94.31 —————— 88.07
کولکاتا ———— 92.67 —————— 86.06
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز