نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو مستحکم رہنے کے بعد آج ایک بار پھر نئی ریکارڈ سطح پر آ گئیں۔ پٹرول کے داموں میں 25 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 95.56 روپے اور 86.47 روپے فی لیٹر ہو گئیں۔
Published: undefined
گزشتہ 4 مئی سے اب تک 22 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 5.74 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 101.76 روپے، چنئی میں 23 پیسے اضافے کے ساتھ 96.94 روپے اور کولکاتہ میں 24 پیسے بڑھ کر 95.52 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
Published: undefined
ممبئی میں ڈیزل 27 پیسے ، چنئی میں 23 پیسے اور کولکتہ میں 25 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.85 روپے، کولکاتہ میں 89.32 روپے اور چنئی میں 91.15 روپے ہوگئی ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:۔
شہر —— پٹرول ——— ڈیز ل
دہلی —— 95.56 ——86.47
ممبئی ——101.76 ——93.85
چنئی —— 96.94 -—— 91.15
کولکاتا —— 95.52 —— 89.32
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined