صنعت و حرفت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کے علاوہ دیگر شہروں میں ڈیزل کے دام بھی تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کے علاوہ دیگر شہروں میں ڈیزل کے دام بھی تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔

Published: undefined

گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 86.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے بڑھ کر 93.49 روپے ہوگیا جبکہ کولکاتہ میں 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88.30 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Published: undefined

چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ گیاہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے بڑھ کر 77.13 روپے فی لیٹر ہوگئی جس کی 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں اس کی قیمت 32 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.99 روپے ، چنئی میں 29 پیسے بڑھ کر 82.33 روپے اور کولکاتہ میں 30 پیسے کے اضافے سے 80.71 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

شہر ۔۔۔۔ پٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی ------ 86.95 ------ 77.13

ممبئی ------- 93.49 ------ 83.99

چنئی ------ 89.39 ------ 82.33

کولکاتا --- 88.30 ------ 80.71

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined