نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافے کے باوجود پیر کو مسلسل چھٹے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15-15 پیسہ فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
Published: undefined
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 101.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر رہا۔ میکسیکو میں تیل نکالنے کے پلیٹ فارم پر پیش آئے حادثے کے اثرات مارکیٹ پر دکھائی دینے لگے ہیں۔ وہاں ہر روز تقریباً 400000 بیرل خام تیل کی پیداوار ہوتی تھی۔ مارکیٹ میں سپلائی میں کمی آنے کی وجہ سے برینٹ کروڈ اس ہفتے 73 ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔
Published: undefined
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
شہر ———— پٹرول ————— ڈیزل
دہلی ———— 101.94 ————— 88.92۔
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 107.52 —————— 96.48۔
چنئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.20 -—————-93.52۔
کولکتہ ———— 101.82 —————— 91.98۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined