نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 15 دنوں کے استحکام کے بعد آخرکار کمی واقع ہوئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز یعنی 15 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات سستی کی ہیں۔ آج پٹرول کے داموں میں 16 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 14 پیسے کی کمی کی گئی۔
Published: undefined
اس سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 مارچ 2021 کو کمی کی گئی تھی، اس کے بعد سے تیل کے دام لگاتار مستحکم چل رہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں واقع ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی بازار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں کےک اتار چڑھاؤ کے باوجود یہاں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔
Published: undefined
داموں میں آج ہونے والی کمی کے بعد اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.56 روپے سے کم ہو کر 90.40 فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں ڈیزل 81.10 سے کم ہو کر 80.73روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
Published: undefined
ممبئی کی بات کریں تو یہاں پٹرول پہلے 96.98 روپے فی لیٹر تھا جو اب 96.83 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا اور ڈیزل بھی 87.96 سے سستا ہو کر 87.81 روپے فی لیٹر تک آ گیا ہے۔ چنئی میں پٹرول 92.58 سے کم ہو کر 92.43 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 85.88 روے سے کم ہو کر 85.75 دی لیڑ پر دستیاب ہے۔ وہیں کولکاتا میں پٹرو 90.77 سے کم ہو کر 90.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.75 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 83.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined