صنعت و حرفت

عوام مونگ کی دال کی قیمتوں سے پریشان، حکومت کا سستے داموں فروخت کرنے پر غور

مونگ دال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان عوام کو راحت دینے کے لیے مرکزی حکومت بڑا قدم اٹھا سکتی ہے۔ اس سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی

<div class="paragraphs"><p>مونگ دال</p></div>

مونگ دال

 

نئی دہلی: مرکزی حکومت کھانے پینے کی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے طویل عرصے سے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ چنے کی دال کے بعد اب مونگ کی دال کی قیمت بھی بڑھنے لگی ہے۔ ایسے میں عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت مونگ کی دال سستی قیمت پر فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Published: undefined

لائیو منٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، مرکزی حکومت نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (نیفیڈ)، نیشنل کنزیومر کوآپریٹو فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف)، کیندریہ بھنڈار جیسے کوآپریٹیو کا استعمال کر رہی ہے۔ سستی مونگ کی دال فروخت کے لیے سفل اسٹور استعمال کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس معاملے پر لائیو منٹ سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس وقت مونگ دال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اپنی خام مونگ کا 5 فیصد یعنی 30 ہزار ٹن فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس وقت حکومت کے پاس 5 لاکھ ٹن سے زائد مونگ کا ذخیرہ ہے۔

Published: undefined

پانچ ریاستوں میں جاری اسمبلی انتخابات اور اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل مرکز کی مودی حکومت کسی بھی حالت میں مہنگائی پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے حکومت نے آٹے، پیاز اور چنے کی دال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایسے ہی اقدامات کیے تھے۔ ان اشیائے خوردونوش کو سستے داموں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی برآمدات پر اضافی ٹیکس اور اسٹاک کی حد مقرر کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔

Published: undefined

اس وقت مارکیٹ میں مونگ کی دال 7775 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ ایسے میں ریٹیل میں مونگ کی دال کی قیمت 123 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی وقت، ہندوستان میں عام طور پر مونگ دام کی قیمت 115 روپے فی کلو تک رہتی ہے۔ ایسے میں اگر حکومت ایم ایس پی میں 1500 روپے فی کوئنٹل کی چھوٹ دیتی ہے تو دالوں کی خوردہ قیمت 107 روپے تک گر جائے گی۔ حکومت جلد ہی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

Published: undefined

وزارت صارفین کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ریٹیل مارکیٹ میں مونگ کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 12.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسے 117.20 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم تھوک قیمت کی بات کریں تو اس میں بھی ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 13.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ 10643.49 روپے فی کوئنٹل پر فروخت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined