وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لگاتار چوتھی مرتبہ عام بجٹ پیش کیا، لیکن ان سفارشات میں باتیں بہت ہوئیں لیکن عام آدمی کو بظاہرکوئی راحت نہیں ملی۔ ان بجٹ سفارشات میں انکم ٹیکس کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نرملا سیتارمن کے بجٹ 2022-23 کا مرکز امرت مہتسو یعنی آزادی کے سو سال پورے ہونے پر رہا۔
Published: undefined
وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ آر بی آئی جلد ڈجیٹل کرنسی جاری کرے گا، یعنی ملک میں ڈجیٹل کرنسی کے لئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ضرور زیادہ ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے جب حکومت نے ڈجیٹل کرنسی کے دروازہ کھولے ہیں۔ اس بجٹ میں امید کی جا رہی تھی کہ کسانوں کے لئے بڑے اعلانات کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، جو بھی اعلانات ہیں وہ کسانوں کے فوری فائدہ کے نظر نہیں آتے۔
Published: undefined
واضح رہے نرملا سیتارمن نے ہیروں کے زیورات کی کسٹم ڈیوٹی کم کر دی ہے لیکن چھتریوں پر امپورٹ ڈیوٹی بڑھا دی ہے یعنی زیورات سستے ہوں گے اور چھتریاں مہنگی ہوں گی۔ ادھر حکومت نے ایک بڑا فیصلہ یہ لیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس اور سر چارج میں کمی کر دی ہے یعنی کارپوریٹ گھرانوں کے لئے بڑی راحت اور حز ب اختلاف اس کو بڑا مدا بنائے گی۔
Published: undefined
وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کو اس مرتبہ سب سے زیادہ جی ایس ٹی موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا یہ اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ چھوٹے کاروبار کو راحت پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن روز گار فراہم کرنے کی جب بات کی گئی تو حکومت صرف ساٹھ لاکھ روزگار فراہم کرے گی یعنی حکمراں جماعت کا ہر سال دو کروڑ روزگار کا وعدہ بھی ایک طرح سے جملہ ہی ثابت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایک ملک ایک رجسٹریشن کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ ریاستوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ خواتین کے لئے کئی اعلانات کئے گئے ہیں۔ طلباء کی تعلیم کے لئے بھی اعلان ہوئے ہیں اور ریلوے کے تعلق سے بھی تعمیراتی کاموں کا اعلان کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز