نئی دہلی: ایپل کے سی ای او ٹم کک نے آج دہلی میں کمپنی کے اسٹور کا افتتاح کر دیا۔ یہ دہلی کا پہلا اور ملک کا دوسرا ایپل اسٹور ہے۔ اسٹور کھلنے سے پہلے سینکڑوں لوگ وہاں پہنچ گئے تھے اور افتتاحی تقریب کے گواہ بنے۔ ایپل اسٹور کے افتتاح پر لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔ اس موقع پر ٹم کک نے عوام کو مبارکباد دی۔
Published: undefined
لوگوں کا ہجوم ٹم کک کے ساتھ سیلفیاں لے رہا تھا اور ٹم کک نے بھی صارفین کا پرتپاک استقبال کیا۔ کچھ والدین اپنے بچوں کے ساتھ پہنچ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ بدھ کے روز بھی دکان دیکھنے آئے تھے۔ ایپل اسٹور کے افتتاح کے موقع پر گڑگاؤں، نوئیڈا، غازی آباد سے لوگ پہنچے اور ان لوگوں میں اسٹور کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔
Published: undefined
صبح سب سے پہلے ٹم کک شو روم پہنچے اور اپنے ملازمین سے ملاقات کی۔ یہ اسٹور سلیکٹ سٹی مال، ساکیت میں کھولا گیا ہے۔ ٹم کک تقریب میں شرکت کے لیے بدھ کو ہی دہلی پہنچ گئے تھے۔ ایپل نے ہندوستان میں لسانی تنوع کو دیکھتے ہوئے اپنے اسٹورز پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ دہلی کے ساکیت اسٹور میں 18 ریاستوں کے 70 سے زیادہ ملازمین ہیں جو 15 سے زیادہ زبانیں بول سکتے ہیں۔
Published: undefined
ایپل اسٹور کا مقصد ایپل کی مصنوعات براہ راست فروخت کرنا، ان کی خدمات اور دیگر لوازمات کو دہلی اور آس پاس کے علاقوں اور ریاستوں کے لوگوں کو براہ راست دستیاب کرانا ہے۔ سینئر نائب صدر (ریٹیل) ایپل ڈیرڈرے اوبرائن نے کہا ’’ہم دہلی میں اپنے صارفین کے لیے ایپل کی بہترین مصنوعات لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘‘
Published: undefined
ساکیت میں ایپل اسٹور ممبئی میں ایپل بی کے سی اسٹور سے تھوڑا چھوٹا ہے۔ ایپل کے اسٹور کی بیرونی شکل چمکدار رنگوں میں ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہاں کا داخلہ دہلی کے قلعے کے دروازوں سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان میں کمپنی کا پہلا اسٹور ممبئی کے بی کے سی میں کھولا گیا تھا۔ ممبئی میں اسٹور کو 133 ماہ کی لیز پر 42 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر لیا گیا ہے، جسے مزید 60 ماہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، ٹم کک نے بدھ کی شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹم کک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پرتپاک استقبال کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ۔ ہم ہندوستان کے مستقبل پر ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات کے بارے میں آپ کے وژن کا اشتراک کرتے ہیں۔‘‘ وہیں، وزیر اعطم مودی نے بھی ٹوئٹ کیا ’’ٹم کک سے مل کر خوشی ہوئی۔ بہت سے موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کرنا بہت اچھا تجربہ تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined