نئی دہلی: مرکزی حکومت کی طرف سے آج ’ایک ملک، ایک راشن کارڈ‘ اسکیم لاگو کر دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے کسی بھی حصہ کی سرکاری سستے غلے کی دکان سے کم قیمت پر اناج خریدا جا سکے گا۔ تاہم یہ اسکیم ابھی صرف 4 ریاستوں کے لئے نافذ کی گئی ہے۔ فوڈ سپلائی اور گاہک امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے ’ایک ملک، ایک راشن کارڈ‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون 2020 سے یہ منصوبہ پورے ملک میں نافذ ہو جائے گا۔
Published: 09 Aug 2019, 5:10 PM IST
پاسوان نے اس پروگرام کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے کہا کہ سنہ 2020 میں یکم جون سےکسی بھی ریاست کا شخص کسی بھی پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم کی دکان سے راشن لے سکتا ہے۔ آج سے مہاراشٹر۔ گجرات اورآندھرا پردیش ۔تلنگانہ کے مستفیض افراد ان دونوں ریاستوں کے کسی بھی پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم کی دکان سے راشن لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام سے سب سے زیادہ فائدہ مزدوروں کو ہوگا جو مزدوری کے لیے دوسری ریاستوں میں جاتے ہیں۔
Published: 09 Aug 2019, 5:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر، گجرات، آندھراپردیش، تلنگانہ، پنجاب، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرل، راجستھان، اور تریپورہ میں پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم مکمل کمپیوٹرائزڈ ہے اور سب سے پہلے ان ریاستوں کو باہم مربوط کیا جائے گا۔ پورے ملک میں 4.25 لاکھ پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم کی دکانیں ہیں۔
Published: 09 Aug 2019, 5:10 PM IST
پاسوان نے کہا کہ آئندہ یکم جنوری تک ہر حال میں تمام اناج ڈپور کو آن لائن کر دیا جائے گا۔ عوام کو پاش مشین کے ذریعے سے راشن دیا جاتا ہے جس کے لیے بجلی اور انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے سبب اس عمل میں دشواری پیش آتی ہے۔
Published: 09 Aug 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Aug 2019, 5:10 PM IST