5 اپریل کو گولڈ یعنی سونا نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت آج 61 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جو کہ اب تک کا ’آل ٹائم ہائی‘ ہے۔ انڈیا بولین اینڈ جویلرس ایسو سی ایشن (آئی بی جے اے) کی ویب سائٹ کے مطابق آج صرافہ بازار میں سونا 1262 روپے مہنگا ہو کر 60977 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل 31 مارچ کو گولڈ نے اپنا آل ٹائم ہائی بنایا تھا، تب یہ 59751 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گیا تھا۔
Published: undefined
قیمت میں اضافہ صرف سونا میں ہی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، بلکہ چاندی بھی 74 ہزار کے پار نکل گئی ہے۔ آئی بی جے اے کے مطابق آج صرافہ بازار میں چاندی 2822 روپے مہنگی ہو کر 74522 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اس کا گزشتہ 31 ماہ کی اعلیٰ سطح ہے۔
Published: undefined
بہرحال، کیڈیا ایڈوائزری کے ڈائریکٹر اجئے کیڈیا کا کہنا ہے کہ سونے میں 2020 سے شروع سپر سائیکل اب بھی جاری ہے۔ اس سال سونا 62 ہزار تک پہنچنے کا اندازہ تھا، لیکن موجودہ حالات میں یہ 64000 تک پہنچ سکتا ہے۔ آئی آئی ایف ایل سیکورٹیز کے نائب سربراہ انوج گپتا کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں جاری نشیب و فراز کے سبب سونے کو سپورٹ مل رہا ہے۔ اس وجہ سے رواں سال کے آخر تک سونا 65 ہزار روپے فی 10 گرام تک جا سکتا ہے۔
Published: undefined
انوج گپتا کا کہنا ہے کہ بھلے ہی آپ کو سونا میں سرمایہ کاری کرنا پسند ہو، لیکن پھر بھی آپ کو اس میں محدود سرمایہ کاری ہی کرنی چاہے۔ ماہرین کے مطابق مجموعی پورٹ فولیو کا صرف 10 سے 15 فیصد ہی سونے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ کسی بحران کے دور میں سونے میں سرمایہ کاری آپ کے پورٹ فولیو کو استحکام دے سکتا ہے، لیکن طویل مدت میں یہ آپ کے پورٹ فولیو کے ریٹرن کو کم کر سکتا ہے۔ اس لیے سونے میں کم از کم 3 سے 5 سال کے لیے سرمایہ کاری مناسب ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined