دھنتیرس کے موقع پر ہندوستان میں سونے کی خریداری کی روایت ہے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی اس موقع پر لندن سے 102 ٹن سونا ہندوستان منتقل کر لیا ہے۔ ستمبر کے اختتام پر آر بی آئی کے پاس کل 855 ٹن سونا موجود تھا، جس میں سے 510.5 ٹن ہندوستان میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔ یہ معلومات حالیہ رپورٹ میں سامنے آئیں جو ہندوستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر کے انتظام پر مبنی ہے۔
Published: undefined
ستمبر 2022 سے لے کر اب تک آر بی آئی 214 ٹن سونا بیرون ملک سے ہندوستان منتقل کر چکا ہے۔ عالمی حالات خصوصاً اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد ہندوستان نے اپنی ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنے سونے کو ملک کے اندر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان کا 324 ٹن سونا بینک آف انگلینڈ اور بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس میں ذخیرہ ہے، جو نیویارک فیڈرل ریزرو کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا سونا ذخیرہ کرنے والا ادارہ ہے۔
Published: undefined
اس سال مئی میں بھی برطانیہ سے ایک لاکھ کلوگرام سونا ہندوستان لایا گیا تھا جس کے لیے حکومت، آر بی آئی اور وزارت مالیات سمیت مختلف اداروں میں باہمی تعاون کا عمل کیا گیا۔ سونا منتقل کرنے کی کارروائی کو نہایت خفیہ اور محفوظ رکھا گیا اور آر بی آئی کو امپورٹ ڈیوٹی میں رعایت دی گئی جبکہ جی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا۔ ایک عام طیارے میں سونے کی یہ مقدار لانا ممکن نہ تھا، اس لئے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا گیا۔
ہندوستان میں یہ سونا عام طور پر ممبئی کے مِینٹ روڈ اور ناگپور میں آر بی آئی کے قدیم دفتر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہاں 24 گھنٹے سیکورٹی اہلکار تعینات رہتے ہیں اور اندازہ ہے کہ حالیہ درآمد شدہ سونا بھی انہی جگہوں پر ذخیرہ کیا گیا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ نیشنل ہیرالڈ