نئی دہلی: پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اس ماہ منگل کے روز 10 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا اور ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔
دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
Published: undefined
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 99.14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ یہ عام پٹرول کی قیمت ہے۔ برانڈڈ پٹرول پہلے ہی 100 روپے سے اوپر ہے۔آج ممبئی میں کمپنی کا اضافی پریمیم پٹرول 102.58 روپے فی لیٹر رہا۔
قومی راجدھانی دہلی میں منگل کے روز پٹرول کی قیمت 27 پیسے بڑھ کر 92.85 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافےکے ساتھ 83.51 روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔
Published: undefined
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 4 مئی سے اب تک 10 دن قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، جبکہ پانچ دن قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
پیرول کی قیمت چنئی میں 23 پیسے اور کولکاتہ میں 25 پیسے بڑھ کر بالترتیب 94.54 اور 92.92 روپے فی لیٹر رہی ۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمتوں میں 31 پیسے ، چنئی میں 27 پیسے اور کولکتہ میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 90.71 روپے ، چنئی میں 88.34 روپے اور کولکتہ میں 86.35 روپے میں فروخت ہوا۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول روپے فی لیٹر——ڈیزل روپے فی لیٹر
دہلی ———— 92.85 ———— 83.51
ممبئی ———— 99.14 ———— 90.71
چنئی ————94.54 ————88.34
کولکاتا ——— 92.92 —————86.35
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز