نئی دہلی: پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں بنگال الیکشن کے بعد جو آگ بڑھکی تھی اس کے شعلے ابھی عوام کو مسلسل جھلسا رہے ہیں اور پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں ہر دوسرے تیسرے دن اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا۔ اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
Published: 27 Jun 2021, 9:11 AM IST
دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ادھر، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے کے اضافے سے 104.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جبکہ ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہو کر ریکارڈ 96.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
Published: 27 Jun 2021, 9:11 AM IST
چنئی میں پٹرول 30 پیسے مہنگا ہو کر 99.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے اضافے سے 93.46 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ کولکاتا میں پٹرول 33 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول 98.30 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 91.75 روپے ہو گئی۔
Published: 27 Jun 2021, 9:11 AM IST
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 98.46 —————— 88.90
ممبئی ————— 104.56 ————— 96.42
چنئی ————— 99.49 -————— 93.46
کولکاتا ———— 98.33 —————— 91.75
Published: 27 Jun 2021, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jun 2021, 9:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز