نئی دہلی: ممبئی اور چنئی کے بعد اب دہلی اور کولکاتا میں بھی پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرگئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
Published: undefined
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 100.21 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب قومی دارلحکومت میں غیر برانڈیڈ پٹرول 100 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے اضافے سے 89.53 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور فی لیٹر 100.23 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر ڈیزل 92.50 روپے فی ڈالر میں فروخت ہوا۔
Published: undefined
ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 32 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اب پٹرول 106.25 روپے اور ڈیزل 97.09 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ چنئی میں، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 101.06 روپے اور ڈیزل 15 پیسے اضافے سے 94.06 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
Published: undefined
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 100.21 —————— 89.53
ممبئی ۔————— 106.25 ————— 97.09
چنئی ————— 101.06 -————— 94.06
کولکاتا ———— 100.23 —————— 92.50
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined