نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کی وجہ سے آج گھریلو سطح پر تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 18 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 پیسے سستا ہوا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کے روز دہلی میں پٹرول 90.99 روپے اور ڈیزل 81.30 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
قبل ازیں کل 24 ویں دن تک ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ گزشتہ ماہ مسلسل 16 روز تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس سے تقریباً ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ وقت کی سطح پرپہنچ گئی تھیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں تقریبًا 10 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے۔ یورپ میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے وہاں ایندھن کے مطالبہ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے۔
عام طور پر جب کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے وقت تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ، لیکن ابھی مغربی بنگال ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہیں۔
سٹی ۔۔۔۔۔ پٹرول فی لیٹر ۔۔۔۔۔ڈیزل فی لیٹر
دہلی ۔۔۔۔۔90.99 ۔۔۔۔۔۔۔81.30
ممبئی۔۔۔۔۔ 97.40 ۔۔۔۔۔۔۔88.42
چنئی۔۔۔۔۔ 92.95 ۔۔۔۔۔۔۔86.29
کولکتہ۔۔۔۔۔ 91.18 ۔۔۔۔۔۔۔84.18
Published: 24 Mar 2021, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Mar 2021, 9:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز