نئی دہلی: عام لوگوں کی جیب پر پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کا بوجھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ تیل تقسیم کار کمپنیوں نے آج مسلسل دسویں دن پٹرول-ڈیزل کے داموں میں بڑا اضافہ کیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 47 پیسے بڑھ کر 76.73 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 17 نومبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 57 پیسے اضافے کے ساتھ 75.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 21 اکتوبر 2018 کے بعد اونچی سطح ہے۔
Published: undefined
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 7 جون ے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 10 دنوں میں دلی میں پٹرول 5.47 روپے یعنی 7.68 فیصد اور ڈیزل 5.80 یعنی 8.34 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں آج 45۔45 پیسے بڑھ کر بالترتیب 78.55 روپے اور 93.62 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں یہ 41 پیسے کے اضافے کے ستھ 80.37 روپے فی لیٹر رہی۔ ڈیزل کولکتا میں 51 پیسے مہنگا ہوکر 70.84 روپے، ممبئی میں 54 پیسے مہنگا ہوکر 73.75 روپے اور چنئی میں 48 پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.17 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
Published: undefined
میٹروشہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 76.73 ------- 75.19 روپے فی لیٹر
کولکتہ --------- 78.55 ------- 70.84 روپے فی لیٹر
ممبئی ------------- 83.62 ------- 73.75 روپے فی لیٹر
چنئی ------------ 80.37 ------- 73.17 روپے فی لیٹر
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز