نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں ہفتہ کے روز لگاتار پانچویں روز اضافہ کا سلسلہ جاری رہا۔ ان پانچ دنوں کے دوران ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 1.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا جبکہ ڈیزل کے داموں میں 1.10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
ملک کے دیگر شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اسی طرح ایک روپے سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا یہ اضافہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے ہوا ہے۔
Published: undefined
پٹرول کی قیمت میں ہفتہ کے روز دہلی اور ممبئی میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ کولکاتا میں 28 پیسے اور چنئی میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کے داموں میں بھی دہلی اور کولکاتا میں 24 پیسے جبکہ ممبئی میں 25 اور چنئی میں 26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔
Published: undefined
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کے دام بڑھ کر بالترتیب 73.35 روپے، 76.05 روپے، 79.02 روپے اور 76.24 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ چاروں اہم شہروں میں ڈیزل کے دام بھی بڑھ کر 66.53 روپے، 68.94 روپے، 69.79 روپے اور 70.33 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ کے بعد بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے داموں میں اس ہفتہ کے پہلے کاروباری سیزن کے دوران پیر کے روز اچانک تقریباً 20 فیصد کا اضافہ ہوا جوکہ 28 سال بعد آئی ایک دن کی سب سے بڑی تیزی تھی۔ مبینہ طور پر حملہ کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز